صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 416

دار الحرب میں کھانے پینے کی چیزیں پائے جانے کا بیان

راوی: ابو الولید شعبہ حمید بن بلال عبداللہ بن مغفل

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مُحَاصِرِينَ قَصْرَ خَيْبَرَ فَرَمَی إِنْسَانٌ بِجِرَابٍ فِيهِ شَحْمٌ فَنَزَوْتُ لِآخُذَهُ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَحْيَيْتُ مِنْهُ

ابو الولید شعبہ حمید بن بلال حضرت عبداللہ بن مغفل سے روایت کرتے ہیں کہ ہم لوگ قلعہ خیبر کا محاصرہ کئے ہوئیے تھے کہ اتنے میں ایک شخص نے ایک کپی پھینکی جس میں چربی بھری تھی میں نے اس کو لینے کے لئے جست لگائی اور مڑ کر جو دیکھا تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما تھے اور میں شرم سے پانی پانی ہوگیا۔

Narrated 'Abdullah bin Mughaffal:
While we were besieging the fort of Khaibar, a person threw a leather container containing fat, and I ran to take it, but when I turned I saw the Prophet (standing behind), so I felt embarrassed in front of him.

یہ حدیث شیئر کریں