صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 415

رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مؤ لفتہ القلوب وغیرہ کو خمس یا اسی طرح کے دوسرے مال میں سے دینے کا بیان اس حدیث کو حضرت عبداللہ بن زید نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔

راوی: احمد بن مقدام فضیل بن سلیمان موسیٰ بن عقبہ نافع عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَجْلَی الْيَهُودَ وَالنَّصَارَی مِنْ أَرْضِ الْحِجَازِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا ظَهَرَ عَلَی أَهْلِ خَيْبَرَ أَرَادَ أَنْ يُخْرِجَ الْيَهُودَ مِنْهَا وَکَانَتْ الْأَرْضُ لَمَّا ظَهَرَ عَلَيْهَا لِلْيَهُودِ وَلِلرَّسُولِ وَلِلْمُسْلِمِينَ فَسَأَلَ الْيَهُودُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتْرُکَهُمْ عَلَی أَنْ يَکْفُوا الْعَمَلَ وَلَهُمْ نِصْفُ الثَّمَرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُقِرُّکُمْ عَلَی ذَلِکَ مَا شِئْنَا فَأُقِرُّوا حَتَّی أَجْلَاهُمْ عُمَرُ فِي إِمَارَتِهِ إِلَی تَيْمَائَ وَأَرِيحَا

احمد بن مقدام فضیل بن سلیمان موسیٰ بن عقبہ نافع حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہودیوں اور عیسائیوں کو ملک حجاز سے نکال دیا اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کو فتح کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ارادہ فرمایا کہ یہودیوں کو وہاں سے نکال باہر کریں اور یہودی مملکت پر قبضہ ہونے کے بعد وہ تمام مملکت مسلمانوں اور رسول اللہ کی ملکیت ہوگئی تھی تو یہودیوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کی استدعا کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو اس شرط پر یہاں رہنے دیں کہ ہم کام کریں گے اور مسلمانوں کو پیداوار میں سے آدھی بٹائی کے پھل ملیں گے (یعنی ادھیائی پر بٹائی کا عمل کرلیا جائے) تو سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہم تم کو اس شرط پر جب تک چاہیں گے رکھیں گے تو وہ یہودی ٹھہرا لئے گئے اور پھر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی خلافت کے زمانہ میں ان یہودیوں کو مقام تیما اور اریحاء کی جانب نکال باہر کیا۔

Narrated Ibn 'Umar:
Umar bin Al-Khattab expelled all the Jews and Christians from the land of Hijaz. Allah's Apostle after conquering Khaibar, thought of expelling the Jews from the land which, after he conquered it belonged to Allah, Allah's Apostle and the Muslims. But the Jews requested Allah's Apostle to leave them there on the condition that they would do the labor and get half of the fruits (the land would yield). Allah's Apostle said, "We shall keep you on these terms as long as we wish." Thus they stayed till the time of 'Umar's Caliphate when he expelled them to Taima and Ariha.

یہ حدیث شیئر کریں