صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 414

رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مؤ لفتہ القلوب وغیرہ کو خمس یا اسی طرح کے دوسرے مال میں سے دینے کا بیان اس حدیث کو حضرت عبداللہ بن زید نے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔

راوی: محمود ابواسامہ ہشام اسماء بنت ابوبکر صدیق ا

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ کُنْتُ أَنْقُلُ النَّوَی مِنْ أَرْضِ الزُّبَيْرِ الَّتِي أَقْطَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رَأْسِي وَهِيَ مِنِّي عَلَی ثُلُثَيْ فَرْسَخٍ وَقَالَ أَبُو ضَمْرَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَ الزُّبَيْرَ أَرْضًا مِنْ أَمْوَالِ بَنِي النَّضِيرِ

محمود ابواسامہ ہشام اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جو زمین دی تھی (اسما) اس میں سے کھجورں کی گٹھلیاں اپنے سر پر لاد کر لایا کرتی تھی اور وہ زمین میرے گھر سے تین فرسخ دور تھی ابوضمرہ نے ہشام اور ان کے والد کی زبانی بیان کیا ہے کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو نضیر کے مال میں سے حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک قطعہ زمین کا عنایت فرمایا تھا۔

Narrated Asma bint Abu Bakr:
I used to carry the date stones on my head from the land of Az-Zubair which Allah's Apostle had given to him, and it was at a distance of 2/3 of a Farsakh from my house.
Narrated Hisham's father: The Prophet (gave Az-Zubair a piece of land from the property of Bani An-Nadir (gained as war booty).

یہ حدیث شیئر کریں