بنو قریظہ اور بنو نضیر کے مال کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقسیم فرمانا اور اپنی اسلامی ضرورتوں کے لئے اس مال میں سے کس قدر دیا۔
راوی: عبداللہ بن ابی الاسود معتمر اپنے والد سے انس
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ کَانَ الرَّجُلُ يَجْعَلُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّخَلَاتِ حَتَّی افْتَتَحَ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرَ فَکَانَ بَعْدَ ذَلِکَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ
عبداللہ بن ابی الاسود معتمر اپنے والد سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے کھجوروں کے کچھ درخت دیئے اور جب بنو قریظہ اور بنو نفیر کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح کرلیا تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درخت ان کو واپس کردیئے۔
Narrated Anas bin Malik:
People used to give some of their datepalms to the Prophet (as a gift), till he conquered Bani Quraiza and Bani An-Nadir, whereupon he started returning their favors.
