صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 383

رسالت مآب کا فرمان کہ مال غنیمت تمہارے لئے حلال کر دیا گیا ہے اور پروردگار عالم کا حکم کہ اللہ تعالیٰ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جن کو تم حاصل کروگے اور ان غنیمتوں کے منجملہ بعض تم کو جلدی سے عنایت بھی فرما دی ہیں اور یہ غنیمتیں تمام لوگوں کے لئے عام ہیں جن کو رسالت مآب نے بیان فرمایا ہے۔

راوی: مسدد خالد حصین عامر عروہ بارقی

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ الْأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ

مسدد خالد حصین عامر عروہ بارقی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک کے لئے ثواب خیر و برکت اور مال غنیمت وابستہ کردیا گیا ہے۔

Narrated 'Urwa-al-Bariqi:
The Prophet said, "Horses are always the source of good, namely, rewards (in the Hereafter) and booty, till the Day of Resurrection."

یہ حدیث شیئر کریں