صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 376

رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زرہ عصا تلوار پیالہ اور انگوٹھی اور آپ کے بعد خلفاء کے عہد میں غیر تقسیم شدہ اشیاء نیز موئے مبارک نعلین شریف اور ان برتنوں کے استعمال کا بیان جن سے آپ کے اصحاب اور دوسرے حضرات آپ کی وفات کے بعد برکت حاصل کرتے تھے۔

راوی: قتیبہ سفیان محمد منذر محمد بن حنفیہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ مُنْذِرٍ عَنْ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ لَوْ كَانَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَاكِرًا عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَكَرَهُ يَوْمَ جَاءَهُ نَاسٌ فَشَكَوْا سُعَاةَ عُثْمَانَ فَقَالَ لِي عَلِيٌّ اذْهَبْ إِلَى عُثْمَانَ فَأَخْبِرْهُ أَنَّهَا صَدَقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمُرْ سُعَاتَكَ يَعْمَلُونَ فِيهَا فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَالَ أَغْنِهَا عَنَّا فَأَتَيْتُ بِهَا عَلِيًّا فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ ضَعْهَا حَيْثُ أَخَذْتَهَا قَالَ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ قَالَ سَمِعْتُ مُنْذِرًا الثَّوْرِيَّ عَنْ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ أَرْسَلَنِي أَبِي خُذْ هَذَا الْكِتَابَ فَاذْهَبْ بِهِ إِلَى عُثْمَانَ فَإِنَّ فِيهِ أَمْرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّدَقَةِ

قتیبہ سفیان محمد منذر محمد بن حنفیہ سے روایت کرتے ہیں کہ اگر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کچھ برائی کرنا مقصود ہوتی تو اس دن حضرت عثمان کی برائی ضرور بیان کرتے جس دن ان کے پاس کچھ لوگوں نے آکر حضرت عثمان کے گورنروں کی شکایت کی تھی اسی دوران میں مجھ (محمد بن حنفیہ فرزند علی) سے پدر بزرگوار جناب علی نے کہا حضرت عثمان کے پاس جا کر کہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ دستور العمل ملاحظہ فرمائیے اور اپنے ماتحت حاکموں کو حکم دیجئے کہ اس پر عمل کریں چنانچہ اس کتابچہ دستور العمل کو میں حضرت عثمان کے پاس لے کر پہنچا تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا مجھے اس کے دیکھنے کی اس وقت فرصت نہیں ہے تو میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس دستور العمل کو واپس لے آیا اور پوری سرگزشت ان کو سنا دی تو انہوں نے کہا اس کو جہاں سے اٹھایا تھا وہیں رکھ دو حمیدی نے کہا ہم سے سفیان محمد بن سوقہ منذر ثوری ابن حنفیہ نے بیان کیا کہ میرے والد نے مجھے حکم دیا کہ اس کتاب کو لے کر عثمان کے پاس جاؤ کیونکہ اس کتاب میں منجانب رسول اللہ صدقہ کے تفصیلی احکام لکھے ہوئے ہیں۔

Narrated Ibn Al-Hanafiya:
If Ali had spoken anything bad about 'Uthman then he would have mentioned the day when some persons came to him and complained about the Zakat officials of 'Uthman. 'Ali then said to me, "Go to 'Uthman and say to him, 'This document contains the regulations of spending the Sadaqa of Allah's Apostle so order your Zakat officials to act accordingly." I took the document to 'Uthman. 'Uthman said, "Take it away, for we are not in need of it." I returned to 'Ali with it and informed him of that. He said, "Put it whence you took it."
Narrated Muhammad bin Suqa: I heard Mundhir At-Tuzi reporting Ibn Hanafiya who said, "My father sent me saying, 'Take this letter to 'Uthman for it contains the orders of the Prophet concerning the Sadaqa.' "

یہ حدیث شیئر کریں