صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 372

رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زرہ عصا تلوار پیالہ اور انگوٹھی اور آپ کے بعد خلفاء کے عہد میں غیر تقسیم شدہ اشیاء نیز موئے مبارک نعلین شریف اور ان برتنوں کے استعمال کا بیان جن سے آپ کے اصحاب اور دوسرے حضرات آپ کی وفات کے بعد برکت حاصل کرتے تھے۔

راوی: عبداللہ بن محمد محمد بن عبداللہ اسدی عیسیٰ بن طہمان

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ طَهْمَانَ قَالَ أَخْرَجَ إِلَيْنَا أَنَسٌ نَعْلَيْنِ جَرْدَاوَيْنِ لَهُمَا قِبَالَانِ فَحَدَّثَنِي ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ بَعْدُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُمَا نَعْلَا النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عبداللہ بن محمد محمد بن عبداللہ اسدی عیسیٰ بن طہمان سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دو جوتے ان کے سامنے بغیر بال کے چمڑے کے نکالے جس میں دوتسمے لگے ہوئے تھے پھر ثابت نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سن کر مجھ سے کہا کہ وہ نعلین مبارک رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے تھے۔

Narrated 'Isa bin Tahman:
Anas brought out to us two worn out leather shoes without hair and with pieces of leather straps. Later on Thabit Al-Banani told me that Anas said that they were the shoes of the Prophet.

یہ حدیث شیئر کریں