صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 348

غازیوں کے استقبال کرنے کے حکم کا بیان

راوی: عبداللہ بن ابی الاسود یزید بن زریع حمید بن الاسود حبیب بن الشہید ابن ابی ملیکہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ وَحُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ لِابْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَتَذْکُرُ إِذْ تَلَقَّيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَنْتَ وَابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ نَعَمْ فَحَمَلَنَا وَتَرَکَکَ

عبداللہ بن ابی الاسود یزید بن زریع حمید بن الاسود حبیب بن الشہید ابن ابی ملیکہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے حضرت ابن جعفر رضی اللہ عنہم سے کہا کہ تمہیں یاد ہوگا جب کہ ہم تم اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کے لئے آئے انہوں نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اٹھا لیا اور تمہیں چھوڑ دیا۔

Narrated Ibn Abi Mulaika:
Ibn Az-Zubair said to Ibn Ja'far "Do you remember when I, you and Ibn 'Abbas went out to receive Allah's Apostle?" Ibn Ja'far replied in the affirmative. Ibn Az-Zubair added, "And Allah's Apostle made us (i.e. I and Ibn 'Abbas) ride along with him and left you."

یہ حدیث شیئر کریں