فارسی یا کسی غیر عربی زبان میں گفتگو کرنے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ تمہارے رنگ اور زبان کا اختلاف اور ہم نے ہر قوم میں اس کا ہم زبان رسول بھیجا
راوی: محمد بن بشار غندر شعبہ محمد بن زیاد ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ أَخَذَ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْفَارِسِيَّةِ کِخْ کِخْ أَمَا تَعْرِفُ أَنَّا لَا نَأْکُلُ الصَّدَقَةَ قال عکرمة سنه الحسنة بالحبشية قال ابوعبدالله لم تعش امرأة مثل ماعاشت هذه يعني ام خالد
محمد بن بشار غندر شعبہ محمد بن زیاد حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضر حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے صدقہ کے چھوہاروں میں سے ایک چھوہارہ لے کر اپنے منہ میں رکھ لیا تو سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کخ کخ کیا تم نہیں جانتے کہ ہم صدقہ نہیں کھایا کرتے فارسی زبان میں کخ کخ کے معنی ہیں تھو تھو۔
Narrated Abu Huraira:
Al-Hasan bin 'All took a date from the dates of the Sadaqa and put it in his mouth. The Prophet said (to him) in Persian, "Kakh, kakh! (i.e. Don't you know that we do not eat the Sadaqa (i.e. what is given in charity) (charity is the dirt of the people))."
