صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 322

بچوں کو اسلامی اصول بتانے کی ترکیب کا بیان

راوی: ابن عمر

قَالَ ابْنُ عُمَرَ انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ يَأْتِيَانِ النَّخْلَ الَّذِي فِيهِ ابْنُ صَيَّادٍ حَتَّی إِذَا دَخَلَ النَّخْلَ طَفِقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَّقِي بِجُذُوعِ النَّخْلِ وَهُوَ يَخْتِلُ ابْنَ صَيَّادٍ أَنْ يَسْمَعَ مِنْ ابْنِ صَيَّادٍ شَيْئًا قَبْلَ أَنْ يَرَاهُ وَابْنُ صَيَّادٍ مُضْطَجِعٌ عَلَی فِرَاشِهِ فِي قَطِيفَةٍ لَهُ فِيهَا رَمْزَةٌ فَرَأَتْ أُمُّ ابْنِ صَيَّادٍ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَّقِي بِجُذُوعِ النَّخْلِ فَقَالَتْ لِابْنِ صَيَّادٍ أَيْ صَافِ وَهُوَ اسْمُهُ فَثَارَ ابْنُ صَيَّادٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ تَرَکَتْهُ بَيَّنَ

ابن عمر کا بیان ہے کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم اور ابی بن کعب اس باغ میں جس میں ابن صیاد رہا کرتا تھا ایک دن جا رہے تھے اور جب باغ میں پہنچ گئے تو درختوں کے تنوں میں چھپنے لگے تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہ سکے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی کچھ باتیں سن سکیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ وہ اپنے بچھونے پر اپنی چادر میں لپٹا پڑا تھا جس میں ایک گنگناہٹ تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجوروں کے تنوں میں چھپے ہوئے تھے کہ ابن صیاد کی ماں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا اور اپنے بیٹے ابن صیاد سے اس کا نام لے کر کہا ارے او بیٹا صاف چنانچہ ابن صیاد اٹھ بیٹھا تو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر یہ عورت اپنے بیٹے صاف کو اس کی اصلی حالت پر رہنے دیتی تو حقیقت حال صاف ہو جاتی

یہ حدیث شیئر کریں