صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 280

دار الحرب والوں پر شبخوں مارنے میں بچوں اور سوئی ہوئی عورتوں کے قتل ہو جانے کا بیان لِیُبَیِّتَنَّہ لَیلاً بمعنی رات کے سوئے ہوئے۔

راوی: علی سفیان زہری عبیداللہ ابن عباس صعب بن جثامہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْوَائِ أَوْ بِوَدَّانَ وَسُئِلَ عَنْ أَهْلِ الدَّارِ يُبَيَّتُونَ مِنْ الْمُشْرِکِينَ فَيُصَابُ مِنْ نِسَائِهِمْ وَذَرَارِيِّهِمْ قَالَ هُمْ مِنْهُمْ وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ لَا حِمَی إِلَّا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا الصَّعْبُ فِي الذَّرَارِيِّ کَانَ عَمْرٌو يُحَدِّثُنَا عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْنَاهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الصَّعْبِ قَالَ هُمْ مِنْهُمْ وَلَمْ يَقُلْ کَمَا قَالَ عَمْرٌو هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ

علی سفیان زہری عبیداللہ ابن عباس صعب بن جثامہ سے روایت کرتے ہیں کہ مقام ابواء یا ودان میں میرے پاس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حربی مشرکوں کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ ان پر شبخون مارا جاتا ہے تو ان کی عورتیں بچے بھی قتل ہو جاتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا وہ بھی انہیں میں سے ہیں اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا کہ چراگاہ اللہ اور رسول کے سوا دوسرے کی نہیں یعنی خود روچراگاہوں کا اللہ اور رسول کے سوا کوئی اور شخص مالک نہیں ہے اور ان چراگاہوں کو اپنے لئے مخصوص کرنے کا بھی کوئی حق نہیں رکھتا ہے بلکہ تمام خودرو چراگاہیں صرف مسلمانوں کی (سرکار کی) ہیں صعب عمرو ابن شہاب زہری عبیداللہ حضرت ابن عباس زہری کے تو سط سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ بچے اور ان کی عورتیں انہیں مشرکوں میں سے ہیں اور عمرو کے قول کی طرح یہ نہیں کہا کہ وہ اپنے باپ دادا میں سے ہیں۔

Narrated As-Sab bin Jaththama:
The Prophet passed by me at a place called Al-Abwa or Waddan, and was asked whether it was permissible to attack the pagan warriors at night with the probability of exposing their women and children to danger. The Prophet replied, "They (i.e. women and children) are from them (i.e. pagans)." I also heard the Prophet saying, "The institution of Hima is invalid except for Allah and His Apostle."

یہ حدیث شیئر کریں