صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 271

اپنا گھوڑا سواری کے لئے دیکر اسے بکتا ہوا دیکھنے کا بیان

راوی: اسمٰعیل مالک زید اسلم

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ حَمَلْتُ عَلَی فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَابْتَاعَهُ أَوْ فَأَضَاعَهُ الَّذِي کَانَ عِنْدَهُ فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ بَائِعُهُ بِرُخْصٍ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَشْتَرِهِ وَإِنْ بِدِرْهَمٍ فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي هِبَتِهِ کَالْکَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ

اسماعیل مالک زید اسلم سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے اللہ کی راہ میں ایک آدمی کو ایک گھوڑا سواری کیلئے دیا تو اس نے اس گھوڑے کو خراب کردیا یا اس کو بیچتے ہوئے دیکھا تو میں نے اس کو مول لینا چاہا اور مجھے یہ بھی گمان ہوا کہ وہ اس گھوڑے کو کم قیمت پر فروخت کردے گا اس لئے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس کو ہرگز نہ خریدنا خواہ ایک درہم ہی میں کیوں نہ ملے کیونکہ ہبہ کا واپس لینے والا ایسا ہے جیسے کتا جو اپنی قے کو خود چاٹ لیتا ہے۔

Narrated Aslam:
I heard 'Umar bin Al-Khattab saying, "I gave a horse to be ridden in Allah's Cause and the person who got it intended to sell it or neglected it. So, I wanted to buy it as I thought he would sell it cheap. I consulted the Prophet who said, "Do not buy it even if for one Dirham, because he who takes back his gift is like a dog swallowing its vomit."

یہ حدیث شیئر کریں