صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 269

چلنے میں تیزرفتاری کرنے کا بیان ابوحمید نے کہا کہ رسول اللہ نے فرمایا ہے مجھے مدینہ جانے کی جلدی ہے تو جو شخص میرے ساتھ جلدی چلنا چاہئے تو وہ جلدی کرے ۔

راوی: عبداللہ مالک ابوصالح ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنْ الْعَذَابِ يَمْنَعُ أَحَدَکُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ فَإِذَا قَضَی أَحَدُکُمْ نَهْمَتَهُ فَلْيُعَجِّلْ إِلَی أَهْلِهِ

عبداللہ مالک ابوصالح ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب نے فرمایا ہے کہ عذاب کا ایک حصہ سفر ہے جو تم میں سے کسی کی نیند طعام اور پینے کو روک دیتا ہے پس تم میں سے جب کوئی اپنی ضرورت پوری کر چکے تو اپنے اہل وعیال کی طرف واپسی میں جلدی سے کام لے۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "Journey is a piece of torture, for it disturbs one's sleep, eating and drinking. So, when you fulfill your job, you should hurry up to your family."

یہ حدیث شیئر کریں