سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 1140

جب کسی عورت کے حیض آنے سے پہلے ہی اس پر غسل واجب ہوجائے

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَتْنِي حَبِيبَةُ بِنْتُ حَمَّادٍ حَدَّثَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ حَيَّانَ السَّهْمِيَّةُ قَالَتْ قَالَتْ لِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ أَمَا تَسْتَطِيعُ إِحْدَاكُنَّ إِذَا طَهُرَتْ مِنْ حَيْضِهَا أَنْ تُدَخِّنَ شَيْئًا مِنْ قُسْطٍ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَشَيْئًا مِنْ آسٍ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَشَيْئًا مِنْ نَوًى فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَشَيْئًا مِنْ مِلْحٍ

عمرہ بنت حیان بیان کرتی ہیں عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مجھ سے کہا ہر ایک عورت ایسا کرسکتی ہے کہ جب وہ حیض کے بعد غسل کرے تو تھوڑی سی خوشبو شرمگاہ پر لگا لے اگر وہ نہ ملے تو کوئی اور چیز لگا لے اگر وہ بھی نہ ملے تو کھجور کی گھٹلی لگا لے اور اگر وہ بھی نہ ملے تو تھوڑا سا نمک لگا لے (تاکہ خون کی بدبو زائل ہوجائے) ۔

یہ حدیث شیئر کریں