سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 1124

عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ كَانُوا يَجْتَنِبُونَ النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَيَأْتُونَهُنَّ فِي أَدْبَارِهِنَّ فَسَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى وَيَسْأَلُونَكَ عَنْ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ وَلَا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمْ اللَّهُ فِي الْفَرْجِ وَلَا تَعْدُوهُ

مجاہد بیان کرتے ہیں لوگ حیض کے دوران عورتوں سے صحبت کرنے سے اجتناب کرتے تھے اور ان کی پچھلی شرمگاہوں میں صحبت کرلیا کرتے تھے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ "لوگ تم سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں تم فرما دو یہ ناپاکی ہے حیض کے دوران صحبت سے عورتوں سے الگ رہو اور جب تک وہ پاک نہ ہوجائیں ان کے قریب نہ جاؤ جب وہ اچھی طرح پاک ہوجائیں جیسے اللہ تعالیٰ نے تمہیں اجازت دی ہے ان کے ساتھ صحبت کرنے کی۔ مجاہد فرماتے ہیں ان کی اگلی شرمگاہوں میں صحبت کی جائے گی اس کے علاوہ نہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں