عورت کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ الْيَهُودَ قَالُوا لِلْمُسْلِمِينَ مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ وَهِيَ مُدْبِرَةٌ جَاءَ وَلَدُهُ أَحْوَلَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری بیان کرتے ہیں یہود نے مسلمانوں سے یہ کہا جو شخص پیچھے کی جانب سے عورت کی اگلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے اس کے ہاں بھینگا بچہ پیدا ہوتا ہے تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں تم جیسے چاہو اپنے کھیت میں آؤ۔
