صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 214

ایک خاص مقام کا ارادہ کرنے اور توریہ کے طور پر کسی اور طرف جہاد کے اظہار کا بیان، اور یہ کہ جمعرات کو سفر کرنے کی فضیلت ثابت ہے۔

راوی: یحیی بن بکر , لیث , عقیل , ابن شہاب , عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ مِنْ بَنِيهِ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ حِينَ تَخَلَّفَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَکُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ غَزْوَةً إِلَّا وَرَّی بِغَيْرِهَا

یحیی بن بکر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن کعب بن مالک سب بیٹوں میں سے حضرت کعب کو لے کر چلنے والے تھے کہ میں نے حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، جب کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جہاد میں پیچھے رہ گئے تھے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی جہاد کا ارادہ فرماتے تھے، تو بطور تو ریہ کے دوسرے جہاد کو ظاہر فرماتے تھے۔

Narrated Ka'b bin Malik:
Whenever Allah's Apostle intended to lead a Ghazwa, he would use an equivocation from which one would understand that he was going to a different destination .

یہ حدیث شیئر کریں