صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 207

یہود و نصاریٰ کو اسلام کی دعوت دینے کا بیان اور ان سے کس بات پر جنگ کی جائے اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیصر و کسری کو کیا لکھا تھا، اور جنگ سے پہلے دعوت اسلام ضروری ہے۔

راوی: علی بن جعد , شعبہ , قتادہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ لَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَکْتُبَ إِلَی الرُّومِ قِيلَ لَهُ إِنَّهُمْ لَا يَقْرَئُونَ کِتَابًا إِلَّا أَنْ يَکُونَ مَخْتُومًا فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَکَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِهِ فِي يَدِهِ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ

علی بن جعد، شعبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب روم کے بادشاہ کو خط لکھنا چاہا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا گیا، کہ وہ لوگ بغیر مہر کے خط کو نہیں پڑھتے، لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی گویا میں اب بھی اس کی چمک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں دیکھ رہا ہوں، اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے محمد رسول اللہ ، کندہ کرایا تھا۔

Narrated Anas:
When the Prophet intended to write a letter to the ruler of the Byzantines, he was told that those people did not read any letter unless it was stamped with a seal. So, the Prophet got a silver ring– as if I were just looking at its white glitter on his hand —- and stamped on it the expression "Muhammad, Apostle of Allah".

یہ حدیث شیئر کریں