حائضہ عورت کا خضاب لگانا عورت کا خضاب لگا کر نماز پڑھنا
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي الْخِضَابِ قَالَتْ اسْلُتِيهِ وَرَغْمًا قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَبُو سَعِيدٍ هُوَ ابْنُ أَبِي الْعَنَبْسِ وَاسْمُ أَبِي الْعَنَبْسِ سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُبَيْدٍ
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ سے سوال کیا ایک عورت خضاب لگا کر نماز پڑھ لیتی ہے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ نے جواب دیا : اس کا ستیا ناس ہو اسے کھول لو اسے صاف کرلو۔
امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں: (اس روایت کے راوی) ابوسعید ابوعنبس کے صاحبزادے ہیں ابوعنبس کا نام سعید بن کثیر بن عبید ہے۔
