جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
راوی:
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِحَافٍ فَوَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ فَقُمْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَكِ أَنَفِسْتِ قُلْتُ وَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ قَالَ ذَاكَ مَا كَتَبَ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ قَالَتْ فَقُمْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي ثُمَّ رَجَعْتُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْخُلِي فِي اللِّحَافِ فَدَخَلْتُ
سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم کے ہمراہ ایک لحاف میں لیٹی ہوئی تھی میں نے وہی صورت پائی جو خواتین پاتی ہیں میں اٹھ کھڑی ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تمہیں کیا ہوا کیا تمہیں حیض آگیا ہے ؟ میں نے عرض کی میں نے وہی صورت پائی ہے جو خواتین پاتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ وہ چیز ہے جو اللہ نے حضرت آدم کی بیٹیوں کا مقدر کردی ہے سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں میں اٹھی میں نے اپنا معاملہ درست کیا اور واپس آگئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لحاف کے اندر آجاؤ تو میں آگئی۔
