سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 1015

جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم

راوی:

أَخْبَرَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ قَالَ أَرْسَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ إِلَى عَائِشَةَ لِيَسْأَلَهَا هَلْ يُبَاشِرُ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَقَالَتْ لِتَشُدَّ إِزَارَهَا عَلَى أَسْفَلِهَا ثُمَّ يُبَاشِرُهَا

عبداللہ نے ایک شخص کو سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں بھیجا تاکہ وہ ان سے یہ دریافت کرے کہ کیا کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت مباشرت کرسکتا ہے جب وہ حیض کی حالت میں ہو؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جواب دیا وہ عورت اپنے زیریں حصہ پر ازار باندھے پھر وہ شخص اس کے ساتھ مباشرت کرسکتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں