جنبی شخص اور حائضہ عورت کے پسینے کا حکم
راوی:
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَائِشَةَ سُئِلَتْ عَنْ الرَّجُلِ يُصِيبُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ يَلْبَسُ الثَّوْبَ فَيَعْرَقُ فِيهِ فَلَمْ تَرَ بِهِ بَأْسًا
قاسم بیان کرتے ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنی اہلیہ کے ساتھ صحبت کرنے کے بعد غسل سے پہلے کپڑے پہن لیتا ہے اور اسے ان کپڑوں میں پسینہ آجاتا ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔
