حائضہ عورت پاک ہوجانے کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتی ہے (جو اس نے دوران حیض پہن رکھے تھے۔)
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ سَمِعْتُ كَرِيمَةَ قالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ فَقَالَتْ الْمَرْأَةُ يُصِيبُ ثَوْبَهَا مِنْ دَمِ حِيضَتِهَا فَقَالَتْ لِتَغْسِلْهُ بِالْمَاءِ قَالَتْ فَإِنَّا نَغْسِلُهُ فَيَبْقَى أَثَرُهُ قَالَتْ إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ
کریمہ بیان کرتی ہیں ایک خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت کیا اس کے حیض کا خون اس کے کپڑے پر لگ جاتا ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے جواب دیا تم اسے پانی کے ذریعے دھو ڈالو وہ عورت بولی ہم اسے دھو لیں تب بھی اس کانشان باقی رہ جاتا ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا پانی ہر چیز کو پاک کردیتا ہے۔
