حائضہ عورت روزے کی قضا کرے گی نماز کی قضا نہیں کرے گی
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ سَأَلَتْهَا امْرَأَةٌ أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ قَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قَدْ حِضْنَ نِسَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُنَّ يَجْزِينَ قَالَ عَبْد اللَّهِ مَعْنَاهُ أَنَّهُنَّ لَا يَقْضِينَ
معاذہ فرماتی ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا صدیقہ سے ایک خاتون نے سوال کیا کیا حائضہ عورت (حیض کے دوران رہ جانے والی نماز) کی قضا کرے گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کیا تم "حروریہ" ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں خواتین کو حیض آیا کرتا تھا۔ لیکن آپ نے انہیں یہی ہدایت کی کہ وہ درست رہیں۔
امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں اس کا مفہوم یہ ہے کہ خواتین ان نمازوں کی قضا نہیں کریں گی۔
