حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
راوی:
أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ الْحَسَنَ قَالَ فِي النُّفَسَاءِ الَّتِي تَرَى الدَّمَ تَرَبَّصُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ تُصَلِّي وَقَالَ الشَّعْبِيُّ شَهْرَيْنِ ثُمَّ هِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب نفاس والی عورت کا خون نکلنے لگے تو وہ چالیس دن اسی حالت میں گزار کر پھر نماز پڑھنے لگے گی۔
شعبی فرماتے ہیں دو ماہ تک ایسا کرے گی (اگر اس کے بعد بھی خون جاری رہے) تو وہ مستحاضہ شمار ہوگی۔
