حائضہ عورت پاک ہونے کے بعد حیض والے (کپڑے دھو کر) اس میں نماز پڑھ سکتی ہے
راوی:
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ جَلْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ أَنَّ امْرَأَةً لِعَائِذِ بْنِ عَمْرٍو نُفِسَتْ فَجَاءَتْ بَعْدَمَا مَضَتْ عِشْرُونَ لَيْلَةً فَدَخَلَتْ فِي لِحَافِهِ فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قَالَتْ أَنَا فُلَانَةُ إِنِّي قَدْ تَطَهَّرْتُ فَرَكَضَهَا بِرِجْلِهِ فَقَالَ لَا تُغَرِّنِي عَنْ دِينِي حَتَّى تَمْضِيَ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً
عائذ بن عمروکی اہلیہ نفاس والی ہوگئی بیس دن گزرنے کے بعد وہ اپنے شوہر کے لحاف میں آئی تو انہوں نے دریافت کیا کون ہے اہلیہ نے جواب دیا میں ہوں میں پاک ہوگئی ہوں تو عائذ نے انہیں پاؤں سے پرے کرتے ہوئے کہا مجھے شرعی مسئلے میں غلطی کا شکار نہ کرو (اور اس وقت مجھ سے دور رہو) جب تک چالیس دن گزر نہ جائیں۔
