اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَكَمِ فِي الْحَائِضِ إِذَا رَأَتْ الطُّهْرَ آخِرَ النَّهَارِ صَلَّتْ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَإِذَا طَهُرَتْ آخِرَ اللَّيْلِ صَلَّتْ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ مِثْلَهُ
حکم، حائضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں اگر وہ دن کے آخری حصہ میں پاک ہوگی تو اس دن کی ظہر اور عصر کی نماز قضا کرے گی اور اگر رات کے آخری حصہ میں پاک ہوئی ہے تو گزشتہ رات کی مغرب اور عشاء کی نماز ادا کرے گی۔
طاؤس سے بھی یہی رائے منقول ہے۔
