سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 845

طہر کیسا ہوتا ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ قَالَتْ كَانَتْ عَائِشَةُ تَنْهَى النِّسَاءَ أَنْ يَنْظُرْنَ لَيْلًا فِي الْمَحِيضِ وَتَقُولُ إِنَّهُ قَدْ يَكُونُ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ

عمرہ بیان کرتی ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا عورتوں کو اس بات سے منع کرتی تھیں کہ وہ رات کو اٹھ کر حیض (یعنی خون) کے خروج کا جائزہ لیں اور یہ فرمایا کرتی تھیں بعض اوقات اس مواد کا رنگ زرد اور مٹیالا بھی ہوتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں