مشرکوں کے ہدیہ کا قبول کرنا اور ابوہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا کہ ابراہیم علیہ السلام نے سارہ کے ساتھ ہجرت کی ایک آبادی میں داخل ہوئے جہاں ایک ظالم بادشاہ تھا اس نے اپنے خادموں سے کہا کہ ہاجرہ ابراہیم کو دے دو اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک زہر آلود بکری ہدیہ بھیجی گئی اور ابوحمید نے کہا کہ ملک ایلہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سفید خچر تحفہ بھیجا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ایک چادر دی اور وہاں کے دریا میں کچھ حصہ لکھ دیا۔
راوی: عبداللہ بن محمد یونس بن محمد شیبان قتادہ انس
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةُ سُنْدُسٍ وَکَانَ يَنْهَی عَنْ الْحَرِيرِ فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْهَا فَقَالَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْ هَذَا وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ إِنَّ أُکَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَی إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عبداللہ بن محمد یونس بن محمد شیبان قتادہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ریشمی جبہ تحفہ میں بھیجا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حریر (ریشم) کے استعمال سے منع فرماتے تھے لوگ اس جبہ سے بہت خوش ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے رومال جنت میں اس سے بہتر ہوں گے اور سعید نے بواسطہ قتادہ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کیا کہ اکیدر دومہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفہ بھیجا۔
Narrated Anas:
A Jubba (i.e. cloak) made of thick silken cloth was presented to the Prophet. The Prophet used to forbid people to wear silk. So, the people were pleased to see it. The Prophet said, "By Him in Whose Hands Muhammad's soul is, the handkerchiefs of Sad bin Mu'adh in Paradise are better than this." Anas added, "The present was sent to the Prophet by Ukaidir (a Christian) from Dauma."
