صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ ہبہ کرنے کا بیان ۔ حدیث 2502

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب إِذَا وَهَبَ بَعِيرًا لِرَجُلٍ وَهُوَ رَاكِبُهُ فَهُوَ جَائِزٌ وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَكُنْتُ عَلَى بَكْرٍ صَعْبٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ بِعْنِيهِ فَابْتَاعَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ

اگر کوئی شخص کسی کو کوئی اونٹ ہبہ کر دے اور وہ اس پر سوار ہو تو جائز ہے اور حمیدی نے کہا کہ مجھ سے سفیان نے بواسطہ عمرو ابن عمر کا قول نقل کیا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور میں ایک سرکش اونٹ پر تھا‘ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر سے فرمایا اس کو میرے ہاتھ بیچ دو‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو خرید لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عبداللہ یہ اونٹ تمہارا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں