علمی مذاکرہ کرنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الشَّقَرِيِّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدِّثْ حَدِيثَكَ مَنْ يَشْتَهِيهِ وَمَنْ لَا يَشْتَهِيهِ فَإِنَّهُ يَصِيرُ عِنْدَكَ كَأَنَّهُ إِمَامٌ تَقْرَؤُهُ
حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں تم سب لوگوں کے سامنے حدیث بیان کرو خواہ انہیں اس کی کوئی خواہش ہو یا نہ ہو۔ کیونکہ اس طرح وہ حدیث تمہارے سامنے یوں ہوگی جیسے تمہارے سامنے کوئی تحریر ہے جسے تم پڑھ رہے ہو۔
