سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 585

اللہ کی کتاب کے بارے میں سنت فیصلہ کرتی ہے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الْكِنْدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ أَشْيَاءَ يَوْمَ خَيْبَرَ الْحِمَارَ وَغَيْرَهُ ثُمَّ قَالَ لَيُوشِكُ بِالرَّجُلِ مُتَّكِئًا عَلَى أَرِيكَتِهِ يُحَدَّثُ بِحَدِيثِي فَيَقُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ مَا وَجَدْنَا فِيهِ مِنْ حَلَالٍ اسْتَحْلَلْنَاهُ وَمَا وَجَدْنَا فِيهِ مِنْ حَرَامٍ حَرَّمْنَاهُ أَلَا وَإِنَّ مَا حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ هُوَ مِثْلُ مَا حَرَّمَ اللَّهُ

حضرت مقدام بن معدی کرب کندی بیان کرتے ہیں غزرہ خیبر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھوں کا گوشت اور اس کے علاوہ دیگرچیزوں کو حرام کرنے کے بعد ارشاد فرمایا عنقریب وہ وقت آئے گا جب کوئی شخص اپنے تکیے کے ساتھ ٹیک لگا کر میری کوئی حدیث بیان کرے گا اور پھر یہ کہے گا کہ ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب باقی ہے۔ ہم اس میں جو چیز حلال پائیں گے اسے حلال قرار دیں گے اور اس میں جو چیز حرام پائیں گے اسے حرام قرار دیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں یہ بات یاد رکھنا اللہ کا رسول جس چیز کو حرام قرار دےدے وہ اسی کی مانند ہے جسے اللہ نے حرام قرار دیا ہو۔

یہ حدیث شیئر کریں