علم کے حصول کے لئے سفر کرنا اور اس بارے میں مشقت برداشت کرنا۔
راوی:
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي خَلْدَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ كُنَّا نَسْمَعُ الرِّوَايَةَ بِالْبَصْرَةِ عَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَرْضَ حَتَّى رَكِبْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ فَسَمِعْنَاهَا مِنْ أَفْوَاهِهِمْ
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے حوالے سے بصرہ میں کچھ احادیث سنیں لیکن ہم اس وقت تک مطمئن نہ ہوئے جب تک خود مدینہ منورہ جا کر ان کی زبانی ان احادیث کو سن لیا۔
