کھانا نہ کھانے والے بچہ کے پیشاب کا حکم
راوی: قتیبہ , مالک , ہشام بن عروہ , عائشہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَائٍ فَأَتْبَعَهُ إِيَّاهُ
قتیبہ، مالک، ہشام بن عروہ، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک لڑکا حاضر ہوا۔ اس لڑکے نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پیشاب کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جگہ پر پانی بہا دیا۔
It was narrated that ‘Aishah said: “A small boy was brought to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he urinated on him, so he called for water and poured it on the place where the urine was.” (Sahih)
