حائضہ خاتون کے ساتھ آرام کرنا اور اس کو چھونا
راوی: قتیبہ , ابواحوص , ابواسحاق , عمرو بن شرجیل , عائشہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ إِحْدَانَا إِذَا کَانَتْ حَائِضًا أَنْ تَشُدَّ إِزَارَهَا ثُمَّ يُبَاشِرُهَا
قتیبہ، ابواحوص، ابواسحاق، عمرو بن شرجیل، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم خاتون میں سے جب کسی کو حیض آتا تو حکم فرماتے کہ تم تہمند لے لو اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بیوی کے ساتھ آرام فرماتے ساتھ سوتے مطلب ہے کہ جماع کے علاوہ تمام کام انجام دیتے۔
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم would tell one of us, if she was menstruating, to tie her Izar (waist wrap) tightly then he would fondle her.” (Sahih)
