سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 511

جو شخص کسی اچھے یا برے کام کا آغاز کرے

راوی:

أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ حَدَّثَنَاهُ عَاصِمٌ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً عُمِلَ بِهَا بَعْدَهُ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ يُنْقَصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْءٌ وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً كَانَ عَلَيْهِ مِثْلُ وِزْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ يُنْقَصَ مِنْ أَوْزَارِهِ شَيْءٌ

حضرت جریر روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی اچھے کام کا آغاز کرے جس پر اس کے بعد بھی عمل کیا جائے تو اس شخص کو ان سب لوگوں کے اجر کے برابر اجر ملے گا جو اس پر عمل کریں گے اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ اور جو شخص کسی برے کام کا آغاز کرے گا تو انہیں ان سب کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جو اس پر عمل کریں گے حالانکہ ان لوگوں کے بوجھ میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

یہ حدیث شیئر کریں