جن حضرات نے علم کو نوٹ کرنے کی رخصت دی۔
راوی:
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا مَسْعُودٌ عَنْ يُونُسَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ عَنْ شُرَحْبِيلَ أَبِي سَعْدٍ قَالَ دَعَا الْحَسَنُ بَنِيهِ وَبَنِي أَخِيهِ فَقَالَ يَا بَنِيَّ وَبَنِي أَخِي إِنَّكُمْ صِغَارُ قَوْمٍ يُوشِكُ أَنْ تَكُونُوا كِبَارَ آخَرِينَ فَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ أَنْ يَرْوِيَهُ أَوْ قَالَ يَحْفَظَهُ فَلْيَكْتُبْهُ وَلْيَضَعْهُ فِي بَيْتِهِ
حضرت شرحبیل فرماتے ہیں حضرت حسن بصری نے اپنے بیٹوں اور بھتیجوں کو بلایا اور کہا اے میرے بچو اور میرے بھتیجو۔ تم لوگ کم سن ہو عنقریب وہ وقت آئے گا جب تم دوسرے لوگوں کے لئے بڑے بن جاؤ گے اس لئے تم علم حاصل کرو تم میں سے جو شخص احادیث کو یاد رکھنے کی صلاحییت نہیں رکھتا وہ انہیں نوٹ کرلے اور اسے اپنے گھر میں سنبھال کے رکھ لے۔
