جو شخص اس بات کو ناپسند کرے کہ وہ لوگوں کو اکتاہٹ کا شکار کرے۔
راوی:
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ كَانَ يُقَالُ حَدِّثْ الْقَوْمَ مَا أَقْبَلُوا عَلَيْكَ بِوُجُوهِهِمْ فَإِذَا الْتَفَتُوا فَاعْلَمْ أَنَّ لَهُمْ حَاجَاتٍ
حضرت حسن بصری ارشاد فرماتے ہیں یہ کہا جاتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ اس وقت تک بات چیت کرو جب تک وہ تمہاری طرف متوجہ رہیں جب وہ ادھر ادھر متوجہ ہوجائیں تو سمجھ لو کہ انہیں کوئی کام ہے۔
