سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 185

آگ سے پکی ہوئی اشیاء کھا کر وضو نہ کرنے سے متعلق

راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد , ابن جریج , محمد بن یوسف , سلیمان بن یسار

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَةَ فَحَدَّثَتْنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ ثُمَّ يَصُومُ وَحَدَّثَنَا مَعَ هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا قَرَّبَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَنْبًا مَشْوِيًّا فَأَکَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

محمد بن عبدالاعلی، خالد، ابن جریج، محمد بن یوسف، سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ میں حضرت ام سلمہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح سے احتلام کی وجہ سے نہیں بلکہ (اہلیہ سے ہمبستری کر کے) حالت جنابت میں اٹھتے تھے لیکن پھر بھی روزہ رکھ لیتے اور انہوں نے ایک دوسری مزید حدیث بیان فرمائی کہ ایک مرتبہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک بھنی ہوئی پسلی رکھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے تناول فرمایا پھر نماز کے لئے کھڑے ہوگئے اور (دوبارہ) وضو نہیں فرمایا۔

It was narrated that Sulaiman bin Yasar said: “I entered upon Umm Salamah and she told me that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to wake up in a state of Janabah without having had a wet dream, then he would fast.” And she told him that she brought the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم some grilled ribs and he ate from that, then he got up and prayed, and did not perform Wudu’. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں