سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 321

نفسانی خواہشات کی پیروی سے اجتناب

راوی:

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ كَانَ الشَّعْبِيُّ وَالنَّخَعِيُّ وَالْحَسَنُ يُحَدِّثُونَ بِالْحَدِيثِ مَرَّةً هَكَذَا وَمَرَّةً هَكَذَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ فَقَالَ أَمَا إِنَّهُمْ لَوْ حَدَّثُوا بِهِ كَمَا سَمِعُوهُ كَانَ خَيْرًا لَهُمْ

ابن عون بیان کرتے ہیں شعبی ، نخعی اور حسن جب کوئی حدیث بیان کرتے تھے تو کبھی ان الفاظ میں بیان کر دیتے تھے اور کبھی دوسرے الفاظ میں بیان کر دیتے تھے میں نے اس بات کا تذکرہ امام محمد بن سیرین سے کیا تو انہوں نے ارشاد فرمایا اگر یہ حضرات اسی طرح حدیث بیان کریں جیسے انہوں نے سنی ہے تو یہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں