سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 257

علم کے مطابق عمل کرنا اور اس بارے میں درست نیت رکھنا

راوی:

أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عِيسَى قَالَ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ لَا تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِثَلَاثٍ لِتُمَارُوا بِهِ السُّفَهَاءَ وَتُجَادِلُوا بِهِ الْعُلَمَاءَ وَلِتَصْرِفُوا بِهِ وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْكُمْ وَابْتَغُوا بِقَوْلِكُمْ مَا عِنْدَ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَدُومُ وَيَبْقَى وَيَنْفَدُ مَا سِوَاهُ

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں تین مقاصد کے لئے علم حاصل نہ کرو کہ اس کے ذریعے تم بیوقوفوں کے ساتھ بحث کرو یا اس کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرو بلکہ تم اپنی بات کے ذریعے اللہ کے ہاں موجود اجر و ثواب حاصل کرو کیونکہ وہ ہمیشہ رہے گا اور باقی رہے گا اور اس کے علاوہ ہر چیز فنا ہوجائے گی۔

یہ حدیث شیئر کریں