سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 237

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث نقل کرتے ہوئے احتیاط اور چھان بین کا بیان

راوی:

أَخْبَرَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَتَّابٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ لَوْلَا أَنِّي أَخْشَى أَنْ أُخْطِئَ لَحَدَّثْتُكُمْ بِأَشْيَاءَ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَاكَ أَنِّي سَمِعْتُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ

حضرت انس بن مالک ارشاد فرماتے ہیں اگر مجھے یہ خوف نہ ہو کہ میں غلطی کر جاؤں گا تو میں تمہیں بہت سی ایسی احادیث سناتا جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہیں یا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہیں لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا جو شخص جان بوجھ کر میری طر ف کوئی بات جھوٹی منسوب کرے اسے جہنم میں اپنی مخصوص جگہ پر پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

یہ حدیث شیئر کریں