سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مقدمہ دارمی ۔ حدیث 222

علماء کی پیروی کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ شُبْرُمَةَ عَنْ شَيْءٍ وَكَانَتْ عِنْدِي مَسْأَلَةٌ شَدِيدَةٌ فَقُلْتُ رَحِمَكَ اللَّهُ انْظُرْ فِيهَا قَالَ إِذَا وَضَحَ لِيَ الطَّرِيقُ وَوَجَدْتُ الْأَثَرَ لَمْ أَحْبَسْ

حضرت ابراہیم بن ادھم بیان کرتے ہیں میں نے ابن شبرمہ سے ایک مسئلہ دریافت کیا جو میرے نزدیک نہایت اہم تھا میں نے کہا اللہ آپ پر رحم کرے آپ ذرا اس کا جائزہ لیں تو انہوں نے ارشاد فرمایا جب میرے لئے راستہ واضح ہوجائے گا اور میں اس بارے میں کوئی حدیث پالوں گا تو اسے اپنے پاس نہیں رکھوں گا۔

یہ حدیث شیئر کریں