مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3799

مسنگ

حضرت عمروبن مرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ آپ اللہ کے رسول ہیں پانچوں نمازیں پڑھتاہوں ' زکوۃ ادا کرتا ہوں ماہ رمضان کے روزے رکھتا ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص ان اعمال پرثابت قدم رہتے ہوئے فوت ہوگاوہ قیامت کے دن انبیاء کرام علیہم السلام صدیقین رضی اللہ عنہم اور شہداء رحمتہ اللہ علیہم کے ساتھ اس طرح ہوگایہ کہہ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی کو کھڑا کر کے اشارہ کیا تاوقتیکہ اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرے۔

یہ حدیث شیئر کریں