مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3798

حضرت عمروبن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ کی حدیثیں

مسنگ

حضرت عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حاضرین مجلس میں سے جس کا تعلق قبیلہ معد سے ہو اسے چاہئے کہ کھڑا ہو جائے میں نے کھڑے ہونے کے لئے اپنے کپڑے سمیٹے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹھے رہو پھر دوبارہ اعلان فرمایا تین مرتبہ اسی طرح ہوا بالآخر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے پوچھ ہی لیا کہ یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم ہم کس قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قبیلہ حمیر سے۔

یہ حدیث شیئر کریں