مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3793

حضرت ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ کی حدیث

مسنگ

حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ جب یزید کا انتقال ہوا تو حضرت ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ نے ہیثم کے نام خط میں لکھا سلام علیک، اما بعد! میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت سے پہلے فتنے اس طرح آئیں جیسے اندھیری رات کے ٹکڑے ہوتے ہیں کچھ فتنے ایسے ہوں گے جو دھوئیں کے ٹکڑوں کی طرح ہوں گے ان فتنوں میں انسان کے جسم کی طرح اس کا دل بھی مر جائے گا انسان صبح کو مؤمن اور شام کو کافر ہوگا اسی طرح شام کو مؤمن اور صبح کو کافر ہوگا لوگ اپنے اخلاق اور دین کو دنیا کے تھوڑے سے سازوسامان کے بدلے بیچ دیا کریں گے ۔ اور یزید بن معاویہ فوت ہوگیا ہے تم لوگ ہمارے بھائی اور ہمارے سگے ہو اس لئے تم ہم پر سبقت لے جا کر کسی حکمران کو منتخب نہ کر لینا یہاں تک کہ ہم خود اپنے لئے کسی کو منتخب کر لیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں