مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 3791

حضرت رکانہ بن عبدیزیدمطلبی رضی اللہ عنہ کی حدیث

مسنگ

حضرت رکانہ سے مروی ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ''طلاق البتہ " دے دی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اس سے تمہارا کیا مقصد تھا؟ انہوں نے عرض کیا ایک طلاق دینے کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قسم کھا کر کہو، انہوں نے قسم کھا کر کہا (کہ میرا یہی ارادہ تھا) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہاری نیت کے مطابق طلاق ہوئی ۔
گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں