صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1950

اعتکاف والے مرد کے سر میں حائضہ کے کنگھی کرنے کا بیان۔

راوی: محمد بن مثنیٰ , یحیی , ہشام , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْغِي إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُجَاوِرٌ فِي الْمَسْجِدِ فَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ

محمد بن مثنیٰ، یحیی ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر میری طرف جھکا دیتے، اس حال میں کہ آپ مسجد میں معتکف ہوتے اور میں اس میں کنگھی کرتی درآنحالانکہ میں حائضہ تھی۔

Narrated 'Aisha:
The Prophet used to (put) bend his head (out) to me while he was in Itikaf in the mosque during my monthly periods and I would comb and oil his hair.

یہ حدیث شیئر کریں