صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان ۔ حدیث 1493

کسی عذر کی وجہ سے جماعت چھوڑنے کی رخصت کے بیان میں

راوی: اسحاق بن ابراہیم , ولید بن مسلم , اوزاعی , زہری , محمود بن ربیع

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَ إِنِّي لَأَعْقِلُ مَجَّةً مَجَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ دَلْوٍ فِي دَارِنَا قَالَ مَحْمُودٌ فَحَدَّثَنِي عِتْبَانُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بَصَرِي قَدْ سَائَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ إِلَی قَوْلِهِ فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَيْنِ وَحَبَسْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی جَشِيشَةٍ صَنَعْنَاهَا لَهُ وَلَمْ يَذْکُرْ مَا بَعْدَهُ مِنْ زِيَادَةِ يُونُسَ وَمَعْمَرٍ

اسحاق بن ابراہیم، ولید بن مسلم، اوزاعی، زہری، حضرت محمود بن ربیع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ کلی کرنا یاد ہے کہ جو کلی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے گھر کے ڈول سے کی تھی حضرت محمود فرماتے ہیں کہ حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے بیان فرمایا کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری بینائی کمزور ہوگئی ہے پھر آگے ایسی حدیث بیان فرمائی جو ابھی گزری یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دو رکعتیں نماز پڑھائیں اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جشیشہ کھلانے کے لئے روک لیا جو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے بنایا تھا اور اس کے بعد حدیث میں یونس اور معمر کی زیادتی کا ذکر نہیں ہے۔

00000

یہ حدیث شیئر کریں