اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو عمرہ کے ساتھ حج کو ملا کر تمتع کرے تو اس کو جو قربانی میسر ہو کرلے اور جس کو میسر نہ ہو تو حج کے دنوں میں تین روزے رکھے اور سات روزے جب تم لوٹ کر واپس جاؤ، یہ پورے دس ہوئے یہ ان کے لئے ہے جو مسجد حرام کے پاس نہیں رہتے۔
راوی: اسحق بن منصور , نضر , شعبہ , ابوحمزہ
حَدَّثَنَی إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو جَمْرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ الْمُتْعَةِ فَأَمَرَنِي بِهَا وَسَأَلْتُهُ عَنْ الْهَدْيِ فَقَالَ فِيهَا جَزُورٌ أَوْ بَقَرَةٌ أَوْ شَاةٌ أَوْ شِرْکٌ فِي دَمٍ قَالَ وَکَأَنَّ نَاسًا کَرِهُوهَا فَنِمْتُ فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ کَأَنَّ إِنْسَانًا يُنَادِي حَجٌّ مَبْرُورٌ وَمُتْعَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَحَدَّثْتُهُ فَقَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَقَالَ آدَمُ وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ وَغُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ وَحَجٌّ مَبْرُورٌ
اسحاق بن منصور، نضر، شعبہ، ابوحمزہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے متعہ کے متعلق پوچھا تو انہوں نے مجھے اس کے کرنے کا حکم دیا اور میں نے ان سے ہدی کے متعلق پوچھا تو کہا اس میں ایک اونٹ یا گائے یا بکری ہے یا قربانی میں شریک ہوجانا ہے اور لوگوں نے اس کو مکروہ سمجھا ہے، تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص اعلان کر رہا ہے حج مقبول ہے، متعہ مقبول ہے، میں حضرت ابن عباس کے پاس آیا میں نے ان سے یہ بیان کیا تو انہوں نے کہا اللہ اکبر یہ تو ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، آدم اور وہب بن جریر اور غندر نے شعبہ سے نقل کیا عمرہ مقبول ہے اور حج مقبول ہے۔
Narrated Abu Jamra:
I asked Ibn Abbas about Hajj-at-Tamattu'. He ordered me to perform it. I asked him about the Hadi (sacrifice). He said, "You have to slaughter a camel, a cow or a sheep, or you may share the Hadi with the others." It seemed that some people disliked it (Hajj-at-Tamattu). I slept and dreamt as if a person was announcing: "Hajj Mabrur and accepted Mut'ah (Hajj-At-Tamattu')" I went to Ibn Abbas and narrated it to him. He said, "Allah is Greater. (That was) the tradition of Abu Al-Qasim (i.e. Prophet). Narrated Shu'ba that the call in the dream was. "An accepted 'Umra and Hajj-Mabrur. "
